کاروباری ہفتے کے دوسرے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 102 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد 100انڈیکس 77ہزار877کی سطح پربند ہوا۔
پورے دن میں مجموعی طور پر 442 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 182 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 211 کے شیئرز میں کمی دیکھی گئی۔
سٹاک ایکسچینج میں 19 ارب سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے، مارکیٹ کی بلند ترین سطح 78,275 جبکہ کم ترین سطح 77,817 پوائنٹس رہی۔ گزشتہ روز 100 انڈیکس 589 پوائنٹس کی کمی سے 77 ہزار 980 پوائنٹس پر بند ہوا۔
دوسری جانب کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک میں ڈالر 4 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 278 روپے 60 پیسے پر آ گئی ۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا ریٹ 278 روپے 64 پیسے پر بند ہوا تھا۔