39

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبارکا مثبت دن رہا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں  آج کاروبارکا مثبت دن رہا۔

آج اسٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 759 پوائنٹس اضافے سے 77 ہزار  874 پر بند ہوا ہے۔

 معاشی تجزیہ نگار شنکر تلریجا کے مطابق مارکیٹ کا مثبت رجحان ماڑی پیٹرولیم کے بہتر نتائج کے سبب رہا۔کمپنی نے اپنے شیئرز  ہولڈرز کو  بونس شیئرز  دینے کا اعلان کیا ہے۔

 کاروباری دن میں آج 100 انڈیکس 883 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

بازار میں آج 49کروڑ شیئرز کے سودے 25 ارب 84 کروڑ روپے میں طے ہوئے، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 98 ارب روپے بڑھ کر 10 ہزار 402 ارب روپے ہے۔