28

پی سی بی نے پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے لئے ہائی پرفارمنس کوچ بھرتی کرلیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے لئے ہائی پرفارمنس کوچ بھرتی کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ٹم نیلسن پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے ہائی پرفارمنس کوچ مقرر ہوں گے، ٹم نیلسن قومی ٹیسٹ ٹیم میں ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کی معاونت کریں گے۔

ٹم نیلسن ریڈ اور جیسن گلیسپی ساؤتھ آسٹریلیا میں ساتھ کام کرچکے ہیں، ٹم نیلسن گزشتہ روز پاکستان شاہینز کے ٹریننگ کیمپ میں شامل تھے۔ پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ 11 اگست سے شروع ہوگا۔