20

پیرس اولمپکس : آسٹریلین ہاکی ٹیم کے کھلاڑی منشیات خریدنے کے الزام میں گرفتار

پیرس میں جاری اولمپک گیمز کے دوران انوکھے واقعات رونما ہونے کے سلسلے جاری،، آسٹریلین ہاکی ٹیم کے کھلاڑی کو منشیات خریدنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

پیرس میں جاری اولمپک گیمز مقابلوں میں آسٹریلین مینز ہاکی ٹیم میڈل ٹیبل تک تو نہ پہنچ سکی اور اسے کوارٹر فائنل میں ہالینڈ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ لیکن اب ایک اور مشکل نے آسٹریلین ہاکی ٹیم کے دروازے پر دستک دیدی ہے، آسٹریلین پلیئر ٹام گریگ کو منشیات خریدنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

28 سالہ آسٹریلوی پلیئر پیرس میں کوکین کی خریداری کے الزام میں گرفتار ہوے جس سے تحقیقات جاری ہے۔

دوسری جانب آسٹریلین اولمپک کمیٹی نےبھی ایک کھلاڑی کے گرفتار ہونے کی تصدیق کرتے ہوے وضاحت کی ہے کہ زیر حراست کھلاڑی پر منشیات خریداری کا الزام ثابت نہیں ہوا ہے۔