9

پیرس اولمپکس: ارشد ندیم اور کوچ کی عوام سےفائنل راؤنڈ میں کامیابی کیلئے دعا کی اپیل

پیرس اولمپکس 2024  میں پاکستان کے جیولن تھرو فائنل راؤنڈ میں پہنچنے پر سٹار اتھلیٹ ارشد ندیم اور کوچ سلمان بٹ نے جیولن تھرو اولمپکس فائنل میں کوالیفائی کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

پیرس اولمپکس 2024 میں پاکستان کے جیولن تھرور ارشد ندیم نے منگل کو فائنل راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا، جس پر اب انہوں اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کی دعاوں سے اولمپکس فائنل میں پہنچا ہوں،اولمپکس فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کی خوشی ہے ،پوری قوم سے اپیل ہے کہ 8 اگست کو میری کامیابی کے لئے دعا کریں۔

سلمان بٹ کا کہنا تھا کہ  ارشد ندیم کے اولمپکس فائنل میں پہنچنے پر اللہ کے شکر گذار ہیں، قوم سے اپیل ہے کی کل اولمپکس فائنل میں ارشد کی کامیابی کے لئے دعا کریں،فائنل میں کامیابی کے لئے پوری جان لڑائیں گے۔