13

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا ملا جلا رجحان رہا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا ملا جلا دن رہا۔

آج کاروبار کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 106 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔

100 انڈیکس 106 پوائنٹس اضافے سے77 ہزار 191 پر بند ہوا ہے۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 710 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ بازار میں 60 کروڑ شیئرز کے سودے 17 ارب روپے میں طے ہوئے۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 15 ارب روپے بڑھ کر 10 ہزار  285 ارب روپے ہے۔