17

روپے کے مقابلے میں ڈالر مہنگا ہوگیا

ملک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مہنگا ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 13 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

انٹربینک میں آج ایک امریکی ڈالر کی قدر 278روپے 63 پیسے ہے۔ اس سے قبل ڈالر 278 روپے 50 پیسے پر بند ہوا تھا۔ 

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ ایک پیسہ اضافے سے 280 روپے 40پیسے ہے۔