24 مرتبہ کے گرینڈ سلیم چیمپئن سربیا کے نواک جوکووچ نے بالآخر اولمپکس میں پہلا گولڈ میڈل جیت لیا۔
اتوار کو پیرس اولمپکس میں سربیا کے 37 سالہ ٹینس اسٹار نواک جوکووچ نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا، فائنل میں انہوں نے اسپین کے کارلوس الکاریز کو شکست دی۔
جوکووچ نے الکاریز کے خلاف اسٹریٹ سیٹس میں کامیابی حاصل کی، انہوں نے دونوں سیٹ ٹائی بریکر پر جیتے۔
نواک جوکوچ سب سے زیادہ24 مرتبہ کے گرینڈ سلیم چیمپئن ہیں، انہوں نے چاروں گرینڈ سلیم جیتنے کے ساتھ اب اولمپک گولڈ بھی حاصل کرلیا۔
رافیل نڈال اور آندرے اگاسی کے بعد وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے تیسرے مرد کھلاڑی بن گئے ہیں۔