270

ترسیلات زر میں اضافہ کے باوجود جی ڈی پی خسارہ 4.5 فیصد ہو گیا

لاہور:مالی سال 2017-18 کے پہلے پانچ ماہ کے دوران برآمدات اور ترسیلات زر میں اضافے کے باوجود پاکستان کا کرنٹ اکاونٹ خسارہ جی ڈی پی کے 4.5 فیصد تک پہنچ گیا ہے جو گزشتہ سال اس عرصے کا خسارہ جی ڈی پی کے 2.7 فیصد تھاسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی سے نومبر تک کرنٹ اکاونٹ خسارے کا حجم 5 ارب 6 کروڑ 43 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیاہے ۔حکومت کو اشیاء اور سروسز کی برآمدات سے مجموعی طور پر 11 ارب 86 کروڑ 40 لاکھ ڈالر حاصل ہوئے جبکہ درآمدات پر 26 ارب 5 کروڑ 30 لاکھ ڈالر خرچ ہو گئے۔ اس عرصے کی ترسیلات زر کا حجم 8 ارب 2 کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہا۔ پانچ ماہ کے دوران ملکی برآمدات میں اگر چہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 12 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا لیکن درآمدات 23.4 فیصد بڑھ گئیں۔