قطر کے دارالحکومت دوحہ کی مسجد امام محمد بن عبدالوہاب میں حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی نمازِ جنازہ ادا کی جائے گی۔
عرب میڈیا کے مطابق اسماعیل ہنیہ کی نمازِ جنازہ بعد نمازِ جمعہ ادا کی جائے گی، اسماعیل ہنیہ کا جسدِ خاکی مسجد امام محمد بن عبدالوہاب پہنچا دیا گیا ہے۔
اسماعیل ہنیہ کی نمازِ جنازہ میں شرکت کیلئے ترک وزیرِ خارجہ بھی دوحہ پہنچ گئے ہیں۔
علاوہ ازیں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن بھی اسماعیل ہنیہ کی نمازِ جنازہ میں شرکت کیلئے قطر پہنچے ہیں۔