14

پاکستان نے آئی ایم ایف کو 3 ارب 60 کروڑ ڈالر سے زائد سود ادا کردیا

پاکستان نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈز (آئی ایم ایف) کو 3 ارب 60 کروڑ ڈالر سے زائد سود ادا کر دیا، یہ رقم پاکستانی کرنسی میں 1004 ارب روپے سے زائد بنتی ہے۔

دستاویز کے مطابق 30 برسوں میں آئی ایم ایف سے تقریباً 29 ارب ڈالر قرض لیا گیا جبکہ اس عرصہ میں 21 ارب 72 کروڑ ڈالر سے زائد قرض واپس کیا گیا۔

گزشتہ 4 سال میں آئی ایم ایف سے 6 ارب 26 کروڑ ڈالر سے زائد قرض لیا گیا، اس دوران آئی ایم ایف کو 4 ارب 52 کروڑ 85 لاکھ ڈالر واپس کیے گئے۔

دستاویز کے مطابق گزشتہ 4 سال میں پاکستان کی جانب سے عالمی مالیاتی ادارے کو 1 ارب 10 کروڑ ڈالر سے زائد سود ادا کیا گیا۔