پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکامنفی اختتام ہوا۔دوسری جانب ڈالر سستا ہو گیا۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اسٹاک مارکیٹ میں 100انڈیکس 146 پوائنٹس کی کمی سے77ہزار740 کی سطح پربند ہوا۔ انڈیکس نے ایک بار پھر 78 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں اتار چڑھاؤ کے ساتھ مندی کا رجحان غالب رہا اور کے ایس ای-100 انڈیکس 77 ہزار 886 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 8 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 278 روپے 66 پیسے کا ہو گیا۔