303

اساتذہ کی تربیت مزید 8اضلاع تک بڑھانے کا فیصلہ

پشاور۔ خیبر پختونخواحکومت نے اساتذہ کی تربیت کادائرہ مزید 8اضلاع تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ٗ ان اضلاع میں کرک ٗ ڈیرہ اسماعیل خان ٗ پشاورٗ کوہستان ٗ سوات ٗ بونیر ٗ ہری پور اور چارسدہ شامل ہیں ان اضلاع کے پرائمری سکولوں کے اساتذہ کو جدید تدریس میں جدید رجحان ٗ جیدید آلات اور نظریات سے آگاہی دی جائے گی خیبر پختونخوا حکومت صوبے کے اساتذہ کی ٹریننگ پر اس وقت 800ملین روپے خرچ کر رہی ہے ۔

ذرائع کے مطابق ان ٹریننگ سیشنز کی مانیٹرنگ کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے جس کا مقصد طریقہ تدریس میں خامیوں کو دور کرکے اسے دورس فوائد سے بہرہ ور کرنا ہے ۔