5

’بھول بھلیاں 3‘ کے مداحوں کا انتظار ختم، پہلے ٹیزر کی ریلیز تاریخ سامنے آگئی

 ممبئی: بالی ووڈ کی مشہور ہارر کامیڈی فلم ‘بھول بھلیاں3′ کے مداحوں کا انتظار ختم ہونے والا ہے اور فلم کا ٹیزر 27 ستمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔

 

فلم کے پروڈیوسرز نے ایک دلچسپ پوسٹر جاری کیا ہے، جس کے ذریعے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ یہ فلم دیوالی کے موقع پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

ذرائع کے مطابق، ٹیزر 1 منٹ اور 27 سیکنڈ طویل ہوگا، جس میں فلم کی دنیا کی ایک جھلک دکھائی جائے گی تاکہ شائقین کی توجہ حاصل کی جا سکے۔

 

‘بھول بھلیاں 3′ میں کارتک آریان، ٹرپتی ڈمری، مادھوری ڈکشٹ اور ودیا بالن مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

ودیا بالن کی واپسی اور مادھوری ڈکشٹ کا شامل ہونا فلم کی دلچسپی کو مزید بڑھا رہا ہے اور فلم یکم نومبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔