14

روپے کے مقابلے ڈالر کی قدرمیں اضافہ

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدرمیں اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں آج ڈالر 16 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 85 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

پیر کو انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 278 روپے 50 پیسے ہے۔ انٹربینک میں اس سے قبل ڈالر 278 روپے 34  پیسے پر بند ہوا تھا۔ 

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 85  پیسے بڑھ کر 280 روپے 60  پیسے ہے۔