سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں اسرائیل کی شہرت خراب ہورہی ہے، جنگ ختم کرنی چاہیے۔
امریکی میڈیا کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات سے قبل اہم مطالبہ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو فوری طور پر غزہ جنگ ختم کرنی چاہیے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ غزہ جنگ کی وجہ سے دنیا بھر میں اسرائیل کی شہرت خراب ہو رہی ہے۔ غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی فوری رہائی ہونی چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کو اپنے عوامی تعلقات کو بہتر طریقے سے منظم کرنا ہوگا۔
خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی آج اسرائیلی وزیر اعظم سے فلوریڈا میں ملاقات طے ہے۔ اس سے قبل گزشتہ روز امریکی کانگریس میں آنے پر ارکان کی جانب سے کھڑے ہوکر اسرائیلی وزیراعظم ک استقبال کیا گیا تھا لیکن ٹرمپ سے خطاب سے متاثر نظر نہیں آئے۔