19

نئے مالی سال کے مسلسل چوتھے ہفتے بھی مہنگائی میں اضافہ

نئے مالی سال کے مسلسل چوتھے ہفتے بھی مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی جس میں بتایاگیا ہےکہ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح مزید 0.17 فیصد بڑھ گئی اور ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 20.09 فیصد ہوگئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، حالیہ ہفتے 8 اشیاء سستی اور 24 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں چکن 4.80 فیصد، لہسن 2.01 فیصد، دال چنا 1.87 فیصد، انڈے 1.71 فیصد، بیف 0.93 فیصد،گڑ 0.89 فیصد، دال مونگ 0.84 فیصد، تازہ دودھ 0.45 فیصد، جلانے کی لکڑی 0.23 اور سگریٹ 0.12 فیصد مہنگے ہوئے۔

اس کے علاوہ ایک ہفتے میں ٹماٹر 9.19 فیصد، پیاز 2.14 فیصد،کیلے 0.53 اور آٹے کی قیمت میں 0.35 فیصد کمی ہوئی جب کہ آلو کی قیمت میں0.17 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، حالیہ ہفتے ایل پی جی کی قیمت بھی 1.04 فیصد کم ہوئی۔