17

پشاور: آٹے کی بوری کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

پشاور 80کلو آٹے کی بوری کی قیمت میں ایک بار پھر 800 روپے کا اضافہ کر دیا گیا۔ 
 آٹا ڈیلروں نے ممکنہ ہڑتال کے پیش نظر آٹے کے بڑے مقدار کو سٹاک کرنا شروع کردیا ہے اورپرانے سٹاک کو بھی نئی قیمتوں پر فروخت کرنا شروع کردیا۔ 
آٹے کے 80 کلو بوری کی قیمت میں مجموعی طور پر اب تک پندرہ سو روپے تک کا اضافہ ہوا ہے ساڑھے سات ہزار آٹے کی بوری کی قیمت آٹھ ہزار800 روپے تک پہنچ گئی ہے آٹے کی قیمت میں اضافہ کے بعد نانبائیوں کی جانب سے بھی لوٹ مار شروع کر دی گئی ہے اور روٹی کا وزن مزید کم کر دیا ہے پندرہ روپے والی روٹی مخصوص پاپڑ بن گئی ہے ۔ 
ممکنہ ہڑتال کے باعث آٹا ڈیلرز کی جانب سے کروڑوں روپے مالیت کے آٹا کے سٹاک جمع کیا جارہاہے لوڈ اینڈ لوڈ ٹیکس کے خلاف ٹرانسپورٹروں نے ہڑتال کا اعلان کیا ہے جبکہ فلور ملز کی جانب سے ہڑتال ختم کی گئی ہے۔