28

ویمن ایشیا کپ: پاکستانی کا بھارتی ویمنز کو جیت کیلئے 109 رنز کا ہدف

ویمن ایشیا کپ میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے بھارتی ویمنز کو جیت کیلئے 109 رنز کا ہدف دے دیا۔

دمبولا میں جاری ویمن ایشیا کپ میں پاکستان ویمن نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

سدرہ امین 25 اور طوبیٰ حسن 22 رنز بناکر نمایاں رہیں جبکہ فاطمہ ثنا نے 16 گیندوں پر 22 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔

ان تینوں کے علاوہ کوئی بیٹر کریز پر زیادہ دیر نہ ٹک سکیں اور گرین شرٹس کی پوری ٹیم آخری اوور میں 108 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

بھار کی دیپتی شرما نے تین، رینوکا، پوجا اور شریانکا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔