12

مالی سال 24-2023 میں جاری کھاتے کا خسارہ 68 کروڑ ڈالر رہا، اسٹیٹ بینک

  کراچی: مالی سال 24-2023  میں جاری کھاتے کا خسارہ 68  کروڑ ڈالر رہا۔

 

اسٹیٹ  بینک کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق درآمدات میں کمی اور ترسیلات میں اضافے سے مالی سال 24-2023 کے دوران جاری کھاتے کے خسارے میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

مرکزی بینک کے مطابق گذشتہ مالی سال میں  جاری کھاتے (  کرنٹ اکاؤنٹ ) کا خسارہ 68 کروڑ ڈالر تک محدود رہا جو مالی سال 23-2022 میں 3 ارب 27 کروڑ ڈالر تھا۔

اعدادوشمار کے مطابق جون 2024 میں جاری کھاتے کا خسارہ 32 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہا۔