20

سعودی عرب:ملازمین کے ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافہ

سعودی عرب میں  سرکاری و خانگی ملازمین کے ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافہ کر دیا گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سرکاری و خانگی ملازمین اب 60 کی بجائے 65 سال میں ملازمت سے ریٹائر کئے جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق یہ ویژن 2030 کے تحت کئے جانے والے اصلاحات کا حصہ ہے۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی صدارت میں منعقد ہ کابینہ اجلاس میں اس کی منظوری دی گئی۔

بتایا گیا کی اس فیصلے کا مقصد ملازمین کے مابعد سبکدوشی مالی حالات کو استحکام بخشنا ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب کے وزیر سیاحت احمد الخطیب نے دنیا بھر کے سیاحوں کو خوشخبری سنا دی ان کا کہنا ہے کہ بہت جلد ٹورسٹ ویزوں کی فراہمی کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا۔

وزیر سیاحت احمد الخطیب نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ ٹورسٹ ویزوں کا اجراء اگلے مہینے سے کردیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ رواں برس کی پہلی ششماہی میں 60 ملین کے قریب سیاح مملکت آئے جنہوں نے 150 ارب ریال کے قریب خرچ کیا۔