19

ڈالر کی قیمت میں اضافہ

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مرکزی بینک کے مطابق جمعرات کو کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 6 پیسے کا معمولی اضافہ ہوا جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 278 روپے 11 پیسے سے بڑھ کر 278 روپے 17 پیسے ہو گئی ہے۔

کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 11 پیسے سستا ہونے کے بعد ڈالر کی قیمت 278 روپے ٹریڈ کر رہا تھا ، رواں ہفتے کے پہلے روز سوموار کو کاوربار کے اختتام پر ڈالر 39 پیسے سستا ہوکر 278 روپے 11 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھائو جاری ہے،آج  فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ہو گیا۔ ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 4600 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی تولہ قیمت ریکارڈ بلندی پر پہنچ گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 4600 روپے مہنگا ہو 2 لاکھ 54 ہزار روپے جبکہ 10 گرام سونا3944 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 17 ہزار 764 روپے ہو گئی ہے۔

ایسوسی ایشن کا مزید کہنا ہے کہ عالمی بازار میں فی اونس سونے کی قیمت 60 ڈالر بڑھ کر 2450 ڈالر پر پہنچ گئی ہے۔ سونے کی قیمتوں میں اضافے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2900 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2486.28 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔