22

پی سی بی کو ڈومیسٹک کرکٹ کے لئے کوچز کی تلاش، اشتہار جاری

پاکستانی کر کٹ بورڈ ( پی سی بی) نے ڈومیسٹک کرکٹ کوچز کی تلاش شروع کردی ہے، بورڈ نے ڈومیسٹک کوچزکی تعیناتی کا اشتہار بھی جاری کردیا ہے۔

اشتہار کے مطابق ڈومیسٹک کوچز کی تعیناتی کے لیے لیول ٹو کوچ ہونا، جبکہ سابق ٹیسٹ یا انٹر نیشنل کرکٹر یا کم ازکم 50 فرسٹ کلاس میچزکا تجربہ ہونا ضروری ہے۔

امیدوار کے لئے باصلاحیت کھلاڑیوں کی تلاش اورگیم ڈیویلپمنٹ کی صلاحیت ضروری ہے، خواہش مند امیدوار 15 جولائی تک اپنی درخواستیں جمع کرواسکتے ہیں۔