19

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں  آج کاروبار کا مثبت دن رہا۔

100 انڈیکس ایک سو پچاس پوائنٹس اضافے سے 79 ہزار 992 پر بند ہوا ہے۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 405 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 80 ہزار 114 رہی۔

بازارمیں آج 38 کروڑ 90 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 20 ارب 92 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 11 ارب روپے کم ہو کر 10 ہزار 653 ارب روپے ہے۔