13

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی نئی رینکنگ جاری کردی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلنے والے کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری کردی ہے۔

ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ میں آسٹریلیا کےٹریوس ہیڈ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ بھارت کے سوریا کمار یادیو دوسری اور انگلینڈ کے فل سالٹ تیسری پوزیشن پر ہیں۔

آئی سی سی رینکنگ میں پاکستان کے بابراعظم چوتھے اور محمد رضوان پانچویں نمبر پر ہیں جبکہ انگلینڈ کے جوزبٹلر کی چھٹی پوزیشن برقرار ہے۔

بھارت کے رتوراج گائیکواڈ  13 درجے بہتری کے بعد ساتویں پوزیشن پر ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی بولنگ رینکنگ میں انگلینڈ کےعادل رشید کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ  جنوبی افریقہ کے  اینرخ نورکیا کی دوسری، سری لنکا کے وانندو ہسا رانگا کی تیسری، افغانستان کے راشد خان کی چوتھی پوزیشن ہے۔

ٹی ٹوئنٹی کے ٹاپ 10 بولرز میں پاکستان کا کوئی بولر شامل نہیں ہے۔

ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز رینکنگ میں سری لنکا کے وانندو ہسا رانگا کی پہلی پوزیشن جبکہ بھارت کے ہردک پانڈیا کی دوسری اور آسٹریلیا کے مارکس اسٹوئنس کی تیسری پوزیشن ہے۔

ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز رینکنگ میں سکندر رضا چوتھی اور  شکیب الحسن پانچویں پوزیشن پر ہیں۔