21

عالمی منڈی اور پاکستان میں سونے کی قیمت میں پھر اضافہ

عالمی منڈی اور پاکستان میں سونے کی قیمت میں پھر سے اضافہ ہوگیا۔

جیم اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کےمطابق ملک میں 24 قیراط فی تولہ سونا 600 روپے مہنگا ہوکر 245600 روپے کا ہوگیا،اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 514 روپے بڑھکر 210562 روپے کاہو گیا۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں 10 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 2372 ڈالر کا ہوگئی۔