اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی بندرگاہ پر امپورٹ اور ایکسپورٹ کی ڈیوٹی اور ٹیکسوں کی مد میں سالانہ 1200 ارب روپے کی کرپشن کی جارہی ہے۔
یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کہی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک بڑے بڑے مسائل سے دوچار ہے، کچھ جگہ بڑی بڑی کرپشن ہورہی ہیں ہمیں انہیں روکنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ صرف کراچی بندرگاہ پر امپورٹ ایکسپورٹ کی ڈیوٹی اور ٹیکسوں کی مد میں سالانہ بارہ سو ارب روپے چوری کیے جارہے ہیں، ایک ادارے نے ہمیں ایک ہفتے پہلے ہی یہ رپورٹ دی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ 2700 ارب روپے کے کلیمز برسوں سے عدالتوں میں پڑے ہوئے ہیں یہ ہیں وہ پیراسائٹس جو پاکستان کو کھارہے ہیں۔