22

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچز کو فری ہینڈ دے دیا گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کوچز کو فری ہینڈ دے دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے وائٹ اور ریڈ بال فارمیٹ کے ہیڈ کوچز گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی نے ملاقات کی ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود نے بھی ملاقات کی۔

ملاقات میں بیٹنگ اور بولنگ خصوصاً فیلڈنگ کو بہتر بنانے کیلئے جامع پلان وضع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کی ٹیم میں شمولیت فٹنس سے مشروط کرنے کے حوالے سے گفتگو کی گئی جبکہ یہ اتفاق کیا گیا کہ پاکستانی ٹیم میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ اچھے کمبینیشن کا فقدان ہے۔

ذرائع کے مطابق غیرملکی کوچز نے ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے پلان سے محسن نقوی کو آگاہ کیا جن کی تجاویز سے چیئرمین پی سی بی نے اتفاق کیا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کی کوچنگ کے حوالے سے آپ کو پوری سپورٹ دیں گے۔