21

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کی کمی ریکارڈ

ملک بھر میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونا سستا ہونے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی نئی  قیمت 2 لاکھ 45 ہزار 100 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1113 روپے کی کمی دیکھنی گئی جس سے نئی قیمت 2 لاکھ 10 ہزار 134 روپے ہوگئی۔

دوسری طرف ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کا بھاؤ 12 ڈالر کم ہو کر 2376 ڈالر فی اونس رہا۔