میچ کے دوران بیڈمنٹن کھلاڑی کا اچانک انتقال ہو گیا، میچ کھیلتے ہوئے اچانک چین کا نوجوان کھلاڑی گر گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کے یوگیکارتا صوبے میں ایشیائی بیڈمینٹن ٹورنامنٹ کے دوران 17 سالہ چینی کھلاڑی ژانگ ژی کھیل کے میدان میں گر کر موت کی نیند سوگئے۔
ان کی موت کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی، تاہم بیڈمنٹن کی ایشیائی اور چینی گورننگ باڈیز نے ان کے انتقال پرافسوس کا اظہار کیا ہے، ژانگ ژیجی جو یوگیا کارٹا، انڈونیشیا میں منعقدہ بیڈمنٹن ایشیا جونیئر چیمپئن شپ کے مینز سنگلز مقابلوں میں اپنی ملک کی نمائندگی کر رہے تھے۔
شام کے وقت ایک میچ کے دوران اچانک کورٹ پر گر گئے، کھلاڑی کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ دم توڑ چکا تھا۔چند میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ ژانگ ژی کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔
نوجوان بیڈمنٹن کھلاڑی کا تعلق اصل میں چینی صوبے زی جیانگ کے جیاکسنگ سے تھا، انہوں نے 2023 میں قومی جونیئر اسکواڈ میں شمولیت اختیار کی تھی۔
علاوہ ازیں ژانگ ژیجی نے 2023 اور 2024 میں چائنہ بیڈمنٹن جونیئر چیمپئن شپ کے گروپ بی کے مختلف مقابلوں میں ٹائٹلز سمیت کئی چیمپئن شپ جیتیں۔