238

ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں اضافہ ریکارڈ

ملک میں تیل و گیس کی پیداوارمیں ہفتہ وار بنیادوں پراضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پی پی آئی ایس اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق 30 جون کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار68493 بیرل ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.4 فیصدزیادہ ہے۔

پیوستہ ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار68248 بیرل ریکارڈکی گئی تھی، اسی طرح 30جون کو ختم ہونے والے ہفتہ میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار3157 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.4 فیصدزیادہ ہے،

پیوستہ ہفتہ میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3146 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی تھی۔ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران اوجی ڈی سی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار33332 بیرل، پی پی ایل 10785 بیرل، پی اویل 4481 بیرل اورماڑی گیس کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 1020 بیرل ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسی طرح گزشتہ ہفتہ کے دوران او جی ڈی سی ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 678 ایم ایم سی ایف ڈی، پی پی ایل 604 ایم ایم سی ایف ڈی، پی اوایل 62 ایم ایم سی ایف ڈی اور ماڑی گیس کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار908 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی ہے۔