106

آئی سی سی نے نئی ٹی 20رینکنگ جاری کر دی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹی 20رینکنگ جاری کر دی۔

ورلڈ کپ چیمپئن بھارت کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن ہے ،آسٹریلیا دوسرے اور انگلینڈ تیسرے نمبر پر موجود ہیں،ٹی 20 رینکنگ میں ویسٹ انڈیز چوتھے، جنوبی افریقا چھٹے اور پاکستان 7ویں نمبر پرہے۔

بیٹرز میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ پہلے ،بھارت کے سوریا کمار یادیو دوسرے،انگلینڈ کے فِل سالٹ تیسرے ،پاکستان کے بابر اعظم چوتھے،پاکستان کے محمد رضوان 5ویں اور انگلینڈ کے جوز بٹلر چھٹے نمبر پربراجمان ہیں۔

ٹی 20 بالرز میں انگلینڈ کے عادل رشید پہلے ،جنوبی افریقا کے اینرک نوکیا دوسرے،سری لنکا کے وانندو ہسارنگا تیسرے ،افغانستان کے راشد خان چوتھے ،آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ 5ویں اور ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین چھٹے نمبرپر ہیں۔

ٹی 20 بالنگ رینکنگ میں جسپریت بمرا 12 درجے ترقی کے بعد 12ویں نمبر پر آ گئے،پاکستان کے شاہین آفریدی 2 درجے تنزلی سے 17ویں نمبر پر چلے گئے۔

ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز میں بھارت کے ہاردک پانڈیا پہلے نمبر پر آ گئے،سری لنکا کے وانندو ہسارنگا آل راؤنڈرز میں دوسرے ،زمبابوے کے سکندر رضا تیسرے ، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن چوتھے اور افغانستان کے محمد نبی 5ویں نمبر پر ہیں۔پاکستان کے عماد وسیم آل راؤنڈرز میں 11واں نمبر پر موجود ہیں۔