230

جو تنقید ہو رہی ہے ہم اس کے حقدار ہیں: محمد رضوان

 قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد رضوان نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ ٹیسٹ سیریز آنے والی ہے، پلیرز کو ریسٹ دے رہے ہیں پھر تیاری شروع ہو گی،ہماری ٹیم سے قوم کی امیدیں تھیں، جو تنقید ہو رہی ہے ہم اس کے حقدار ہیں۔
  محمد رضوان کا کہنا تھا کہ جب ٹیم ہارتی ہے تو وہ بہت ساری چیزوں کی وجہ سے ہوتی ہے،لوگ کیا کہتے ہیں ہمیں اس کی پرواہ نہیں ہے، ہم نے پاکستان کو اول رکھنا ہے، چیئرمین کو اس بات کا حق ہے کے ٹیم میں تبدیلی کریں، ٹیم میں تبدیلی انتظامیہ کا کام ہے، ٹی 20 ورلڈ کپ ہم اس طرح نہیں کھلیں جتنی لوگوں کی لوگوں کی امیدیں تھی۔

بیٹر نے مزید کہا کہ بنگلہ دیش کےساتھ ٹیسٹ کےلئے کراچی میں کیمپ لگایا گیا ہے،میں قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں ہارنے کے بعد بھی ہمارے لوگ ہم سے محبت کرتے ہیں، جب ٹیم ہارتی ہے تو وہ شعبہ کی خرابی نہیں ہوتی، ٹورنامنٹ سے باہر ہونے ایک شعبہ کی خرابی نہیں، بہت سری چیزیں خراب ہوتی ہیں، ہم کہہ سکتے ہیں ، افغانستان کی ٹیم کے سینئر لڑکے پشاور میں ہی کھیلے ہوئے ہیں، تمام کھلاڑی محنت سے کھیلتے ہیں، افغانستان جس طرح کھیلا ہے مجھے توقع تھی کہ وہ اس سے بھی اوپر تک جاسکتے تھے۔

انہوں نےکہا کہ آپریشن تو ہوتے رہتے ہیں، پی سی بی کے چیئرمین بہت محنتی ہیں، چیئرمین نے جو کہا ہے وہ ان کا حق ہے، سلیکشن کرنا کمیٹی کا اختیار ہے، وہ بہتر سے بہترین کی تلاش کرتے ہیں۔