99

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے مالی سال کا مثبت آغاز

پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں نئے مالی سال کا پہلا روز مثبت رہا جہاں 100 انڈیکس میں  اضافہ دیکھا گیا۔ 

آج کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 379 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 78 ہزار 824 پوائنٹس پر بند ہوا۔

آج 100 انڈیکس 1288 پوائنٹس کےبینڈ میں رہا جبکہ  100 انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 79 ہزار 536 رہی۔ 

آج بازار میں 30 کروڑ شیئرز کے سودے 13.74 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ  مارکیٹ کیپٹلائزیشن 57 ارب روپے بڑھ کر 10 ہزار 432 ارب روپے ہے۔

دوسری جانب  اسٹاک مارکیٹ میں کے ایم آئی 30 انڈیکس 297 پوائنٹس کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 26 ہزار 721 پوائنٹس پر بند ہوا۔