287

کوہلی اور شرما کے بعد ایک اور بھارتی کرکٹر ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز سے ریٹائر

بھارتی کرکٹ ٹیم کے آلراؤنڈر روندرا جڈیجا نے بھی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

جڈیجا نے ریٹائرمنٹ کا اعلان سوشل میڈیا پوسٹ پر کیا اور کہا کہ ہمیشہ اپنے ملک کیلئے اپنا بہتر دینے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ دیگر فارمیٹس میں آئندہ بھی ملک کیلئے بہتر دینے کی کوشش کروں گا۔

ان کا ہناتھاکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنا خواب تھا، یہ میرے کیئیر کی بلندی ہے، کیرئیر میں فینز کی بھرپور سپورٹ کا شکر گزار ہوں۔

روندرا جڈیجا ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرڈ ہونے والے تیسرے انڈین پلیئر ہیں۔ جڈیجا سے قبل روہت شرما اور ویرات کوہلی بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرچکے۔

روندرا جڈیجا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مایوس کن فارم کا شکار رہے۔ ورلڈ کپ میں جڈیجا 5 اننگز میں صرف 35 رنز بناسکے، صرف ایک وکٹ حاصل کی۔

روندرا جڈیجا نے بھارت کی جانب سے 74 میچز کھیلے، 54 وکٹیں لیں، 41 اننگز میں 515 رنز بنائے۔