بھارت میں آتشبازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں دھماکے سے 4 افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکا ریاست تامل ناڈو میں واقع آتشبازی کا سامان بنانے والی ایک نجی فیکٹری میں ہوا جس سے فیکڑی کا ایک حصہ بھی گرگیا جب کہ دھماکے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے اور ایک زخمی ہوا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دھماکا ممکنہ طور پر دو یا دو سے زائد کیمیکلز کے ملنے سے ہوا مگر حکام کی جانب سے دھماکے کی وجوہات کے بارے میں اب تک کوئی موقف سامنے نہ آسکا۔
ریاست تامل ناڈو کے وزیراعلیٰ ایم کے اسٹالن نے واقعے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ہلاک افراد کے ورثا کے لیے 4 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا۔