ورلڈ کرکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے کیے جانے والے سروے میں انٹرنیشنل کرکٹرز نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو زیادہ اہمیت دی ہے۔
ورلڈ کرکٹرز ایسوسی ایشن کے سروے میں 13 ملکوں کے 330 کھلاڑیوں نے رائے دی جب کہ پاکستان، بھارت اور افغانستان کے کرکٹرز کو ڈبلیو سی اے کے سروے میں شامل نہیں کیا گیا۔
ورلڈ کرکٹرز ایسوسی ایشن کے سروے کے مطابق رواں برس ٹی ٹوئنٹی کی مقبولیت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، 2019 میں 82 فیصد انٹرنیشنل کرکٹرز نے ٹیسٹ، 11 نے ٹی ٹوئنٹی اور 7 فیصد نے ون ڈے کو اہم قرار دیا تھا تاہم 5 سال بعد 2024 کے سروے میں 30 فیصد کھلاڑیوں کی نظر میں ٹی ٹوئنٹی اہم فارمیٹ ہے۔
حالیہ سروے میں ٹیسٹ کو 48 فیصد کھلاڑی اہم سمجھتے ہیں اور 22 فیصد کی نظر میں ون ڈے اہم ہے۔
2019 میں 15 فیصد کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کو اور 85 فیصد ون ڈے ورلڈکپ کو اہمیت دیتے تھے، 5 سال بعد سروے میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی مقبولیت 35 فیصد ہوگئی ہے جب کہ 2024 کے سروے میں ون ڈے ورلڈ کپ اہم سمجھنے والوں کی تعداد 50 فیصد رہ گئی۔
مزید برآں اس سال 15 فیصد کھلاڑیوں نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کو اہم قرار دیا ہے۔