بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کا سابق پاکستانی کپتان انضمام الحق کے بال ٹیمپرنگ کے الزام پر ردعمل آگیا۔
دوسرے سیمی فائنل سے قبل ہونے والی پری میچ کانفرنس میں بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ میں کیا جواب دوں؟ اگر آپ شدید گرمی میں کھیل رہے ہیں اور پچز خشک ہیں تو گیند خود ریورس ہونا شروع جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ تمام ٹیموں کو ریورس سوئنگ مل رہا ہے، صرف ہمارے لیے تھوڑی ہورہی ہے، کبھی کبھی اپنا دماغ کھولنا ضروری ہوتا ہے، آپ کو سمجھنا ہوگا کہ ہم کہاں کھیل رہے ہیں ہم انگلینڈ یا آسٹریلیا میں نہیں کھیل رہے ہیں۔
واضح رہے سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم انضمام الحق نے بھارتی فاسٹ بائولر ارشدیپ سنگھ پر بال ٹیمپرنگ کا الزام عائد کیا ہے
ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے سابق چیف سلیکٹر و کپتان انضمام الحق نے کہا کہ ٹی20 ورلڈکپ کے سپر 8 راؤنڈ میں آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان میچ کے 15ویں اوور میں ارشدیپ سنگھ گیند کو ریورس سوئنگ کررہے تھے۔
نئی گیند اتنی جلدی ریورس نہیں ہوتی، اس کا مطلب ہے کہ گیند 12 ویں یا 13ویں اوور تک ریورس سوئنگ کیلئے تیار تھی امپائرز کو ان چیزوں پر آنکھیں کھلی رکھنی ہوں گی۔