ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال5ہزار885میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب 26 ہزار 500میگاواٹ،جبکہ پیداوار 20 ہزار 615 میگاواٹ ہے۔
پن بجلی ذرائع سے 6ہزار890 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے،سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 890 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔
نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 8 ہزار380 میگاواٹ ہے،ونڈ پاور پلانٹس سے990 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔
سولر پاور پلانٹس سے198،بگاس سے 142اورنیوکلئیر پاور پلانٹس سے 3 ہزار 125 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے،ملک بھر میں 6 گھنٹے جبکہ لائن لاسز والے علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔