84

لندن جانے والی بھارتی پرواز کو بم سے اُڑانے کی دھمکی

نئی دہلی: بھارتی فضائی کمپنی ’’ایئر انڈیا‘‘ کی پرواز کو چین کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بم کی دھمکی ملی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بم کی اطلاع ملنے پر چین کے ہوائی اڈے پر بھارتی طیارے فلائٹ، AI 149 کی مکمل تلاشی لی گئی اور کوئی دھماکا خیز مواد نہ ملنے کے بعد کلیئر قرار دیدیا گیا۔

دوسری جانب بھارتی ایجنسیز نے بم کی جھوٹی اطلاع دینے پر 29 سالہ صہیب کو حراست میں لے لیا جو اسی پرواز میں سفر کرنے والا تھا۔

بھارتی خفیہ ایجنسیز نے دعویٰ کیا کہ فون پر طیارے میں بم کی اطلاع دینے والا شخص صہیب ہی تھا جو ریاست کیرالہ کا رہائشی ہے۔

مشتبہ ملزم صہیب کو مزید پوچھ گچھ اور قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

دوسری جانب مسلم رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مودی سرکار ہندوتوا نظریے کے فروغ اور مسلم دشمنی کے باعث بلاجواز نوجوان کو حراست میں لیا گیا ہے۔