281

رواں مالی سال بیرونی سرمایہ کاری میں 15 فیصد اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک

  کراچی: رواں مالی سال کے 11 ماہ میں بیرونی سرمایہ کاری کا حجم  15 فیصد  کے اضافے سے 1 ارب 73 کروڑ ڈالر رہا۔

اسٹیٹ بینک  کی جانب سے مالی سال 24-2023 میں غیرملکی سرمایہ کاری  سے متعلق جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 11  ماہ کے دوران  بیرونی سرمایہ کاری میں 15  فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور بیرونی سرمایہ کاری کا حجم 1 ارب 73 کروڑ ڈالر رہا۔

اس عر صے کے دوران چین کے  سرمایہ کاروں نے 52 کروڑ، ہانک کانگ کے سرمایہ کاروں نے اور 32 کروڑ ڈالر کی  پاکستان میں سرمایہ کاری کی۔

امریکی سرمایہ کاروں نے 11 ماہ میں پاکستان میں صرف 13 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی جبکہ سب سے زیادہ 74 کروڑ ڈالر کا سرمایہ پاور سیکٹر میں آیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مئی میں ملک میں 27.1 کروڑ ڈالر کی براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کی گئی جبک اپریل میں غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 36  کروڑ ڈالر رہا تھا۔