218

میچ فکسنگ کا الزام: بابر اعظم کا اینکر کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر حالیہ دنوں ایک سینئر صحافی کی جانب سے سنگین الزامات عائد کیے گئے جس ہر اب بابر اعظم نے ان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق صحافی نے اپنے یوٹیوب چینل کی ایک ویڈیو میں وائٹ بال ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر تحائف لے کر میچ کے نتائج تبدیل کرنے کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا، ساتھ ہی انہوں نے ٹیم کے مختلف کھلاڑیوں پر بھی میچ فکسنگ کے الزامات عائد کئے تھے۔ جس پر اب بابر اعظم نے ان کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

معروف صحافی و اینکر پرسن نے T20 ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں قومی ٹیم کی امریکا سے شکست کے بعد اس میچ پر شک کا اظہار کیا تھا، علاوہ ازیں انہوں نے قومی ٹیم کی بڑی ٹیموں سے جان بوجھ کر میچ ہارنے والوں کا دبئی اور آسٹریلیا میں اپارٹمنٹس خرینے سے متعلق بھی اپنی ویڈیو میں دعویٰ کیا تھا۔

جس پر اب بابر اعظم نے ان کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

اس حوالے سے کپتان بابر اعظم نے اپنے وکیل سے قانونی مشاورت بھی شروع کردی ہے۔