85

چیمپئنزٹرافی، آئی سی سی نے پاکستان کا مجوزہ شیڈول منظورکرلیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان کا مجوز ہ شیدول منظور کر لیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی چیمپئنزٹرافی کاشیڈول آئندہ ہفتےدیگربورڈزسےشیئرکرےگا، پی سی بی نےچندہفتےقبل چیمپئنزٹرافی کاشیڈول آئی سی سی کوبھجوایاتھا، چیمپئنزٹرافی کاانعقاد19فروری سے9مارچ تک کیاجائےگا، پی سی بی کوبھارتی ٹیم کےپاکستان آنےکےمثبت اشارےمل رہےہیں، بھارت کی جانب سےپاکستان آنےکی باضابطہ بات نہیں کی گئی۔

 آئی سی سی نے شیڈول کا تفصیلی جائزہ لیا لیکن  پی سی بی کے شیڈول میں ردوبدل نہیں کیا  گیا ،  آئی سی سی شیڈول کو دیگر سات ممالک کو اب بھجوائے گا ،  پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمپئینز ٹرافی میں آسٹریلیا ، انگلینڈ ، انڈیا ،  ساوتھ افریقہ ، بنگلہ دیش ، نیوزی لینڈ اور افغانستان شامل  ہیں ۔

 مجوزہ شیڈول کے مطابق بھارتی ٹیم کے میچز لاہور میں رکھے گے ہیں فائنل بھی لاہور میں ہو گا ،  بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے کے پی سی بی کو  اچھے اشارے مل رہے ہیں ،  بھارت کی جانب سے اب تک کسی باضابطہ پلیٹ فارم پر پاکستان نہ آنے کی بات نہیں ہوئی ،  دیگر ممالک کی ٹیمیں پاکستان آکر سیریز کھیل چکی ہیں ۔

 دیگر ممالک پاکستان میں شیڈولڈ کے مطابق چیمپئینز ٹرافی کے انعقاد کے خواہشمند  ہیں ،دیگر ممالک کی رضامندی کی وجہ سے بھارت کے لیٹ انکار مشکل ہو جائے گا ۔