146

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پہلی بار 80 ہزار پوائنٹس کا تاریخی سنگ میل عبور

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے،پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پہلی بار 80 ہزار پوائنٹس کا تاریخی سنگ میل عبور کرلیا۔

کاروباری کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دوران ٹریڈنگ 1200 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا،جہاں 100 انڈیکس 80001 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر جا پہنچا ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف کی ہدایت پر بجٹ بننے سے ڈیل کی راہ ہموار ہونے پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا،بینکوں کے شیئرز میں آج بھی خریداری دیکھی جارہی ہے۔

گزشتہ روزکاروبار کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ 78 ہزار 801 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔

یاد رہےکہ ایک سال میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 فیصد بڑھ گئی،ایک سال میں اسٹاک مارکیٹ کےہنڈریڈ انڈیکس میں 40 ہزار پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا،23 جون 2023 کو 40 ہزار پوائنٹس پرموجود ہنڈریڈ انڈیکس آج 80 ہزار پوائنٹس ہوگی۔