اینٹیگوا: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ سپر 8 مرحلے کے پہلے میچ میں جنوبی افریقا نے امریکا کو جیت کیلئے 195 رنز کا ہدف دے دیا۔
سر ویون رچرڈز اسٹیڈیم اینٹیگوا میں گروپ ٹو کی ٹیموں کے درمیان کھیلے جارہے میچ میں امریکا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے۔
امریکا کیخلاف جنوبی افریقا کی اننگز کا آغاز کوئنٹن ڈی کوک اور ریز ہینڈرکس نے کیا۔
جنوبی افریقا کو 16 رنز کے مجموعی اسکور پر پہلا نقصان اٹھانا پڑا جب ریز ہینڈرکس 11 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
کوئنٹن ڈی کوک 74 رنز اور ایڈن مارکرم 46 رنز بناکر آوٹ ہوئے جبکہ ڈیوڈ ملر صفر پر ہی چلتے بنے۔
ہینرچ کلاسن 36 اور ٹرسٹن اسٹبز 20 رنز کے ناٹ آؤٹ رہے۔ امریکا کی طرف سے سوربن نیتراولکر اور ہرمیت سنگھ نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔