ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی ہونے سے سونا 1200 روپے فی تولہ سستا ہو گیا۔
جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بارہ سو روپے سستا ہونے سے فی تولہ قیمت 2 لاکھ 40ہزار700 روپے ہو گئی ہے۔
دس گرام سونے کی قیمت میں 1029 روپے کی کمی ہونے سے دس گرام سونا 2 لاکھ 6 ہزار361 روپے کا ہوگیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 600 روپے فی تولہ اضافہ ہوا تھا، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں دو ڈالرکمی ہونے سے فی اونس قیمت 2315 ڈالر ہو گئی ہے۔ پاکستان میں سونا 1200 روپے سستا ہوا۔