58

کابینہ اجلاس، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 اور پنشن میں 15 فیصد اضافہ منظور

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے آئندہ مالی سال کی بجٹ  تجاویز  کی منظوری  دے  دی  ہے، سرکاری  ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدات ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس  میں مالی سال 25-2024 کے بجٹ تجاویز کی منظوری دی گئی۔

وفاقی کابینہ نے کسانوں، نوجوانوں اور  صعنتوں کے لیے پیکج کی منظوری دی ہے۔

ذرائع کے مطابق  تمام تر اسکیموں کا اعلان وفاقی وزیر خزانہ کی بجٹ تقریر میں شامل ہے۔

وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔گریڈ ایک سے 16 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔

گریڈ 17 سے گریڈ 22 کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافےکی منظوری دی گئی ہے۔

کابینہ نے پنشن میں 15 فیصد اضافے کی منظوری دی ہے۔

وفاقی وزیرخزانہ اورنگزیب کچھ دیر میں قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کریں گے۔