133

ٹی20 ورلڈکپ؛ رضوان نے ایک اور نا پسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے کینیڈا کیخلاف نصف سینچری بناکر ایک اور ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

نیویارک کے ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم نے کینیڈا کو شکست دیکر ایونٹ میں پہلی فتح سمیٹی تاہم اس ہاکستان نے کینیڈا جیسی کمزور ٹیم کیخلاف 107 رنز کا ہدف 17.3 اوورز میں حاصل کیا اور 7 وکٹوں سے فتح سمیٹی۔ اس میچ میں محمد رضوان نے 53 گیندوں پر 53 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 2 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں رضوان ففٹی کرنے والے پہلی پاکستانی بیٹر ہیں جبکہ نساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں نصف سینچری بنانے والے تیسرے کرکٹر بنے۔

اس ایڈیشن میں سُست ترین نصف سینچری کا ریکارڈ محمد رضوان نے اپنے نام کیا جو اس سے قبل جنوبی افریقی بیٹر ڈیوڈ ملر کے پاس تھا، انہوں نے 50 گیندں پر سینچری بنائی تھی۔

کینیڈا کیخلاف بھی قومی ٹیم ابتدائی 4 اوورز میں ایک بھی چوکا لگانے میں ناکام رہی تھی۔