وفاقی آمدن بڑھانے کے لیے پٹرولیم لیوی میں فی لیٹر 20 روپے تک اضافے کا امکان ہے۔ جس کے باعث آئندہ مالی سال پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف عوام کو منتقل نہ کیے جانے کا خدشہ ہے۔
ذرائع کے مطابق بجٹ میں پٹرولیم مصنوعات پر سیلزٹیکس لگانے اور پٹرولیم لیوی بڑھانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات پرسیلز ٹیکس لگانے کی تجویز دی گئی ہے، اسی طرح پٹرول اور ڈیزل پر لیوی 60 روپے سے بڑھا کر فی لیٹر 80 روپے تک کی جا سکتی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ آئندہ مالی سال پٹرولیم مصنوعات پرسیلز ٹیکس مرحلہ وار بڑھانے کی تجویز ہے، اس وقت پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح صفر ہے۔
ذرائع کے مطابق پیٹرول اورڈیزل پر 60 روپے فی لیٹر لیوی وصول کی جا رہی ہے، سیلز ٹیکس اورلیوی بڑھانے کی صورت میں عوام کو ریلیف منتقل نہیں ہو پائے گا۔