188

سٹیٹ بینک نے شرح سود میں کمی کردی

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں ڈیڑھ فیصد کمی کردی۔

سٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی جاری کردی جس کے مطابق شرح سود 22فیصد سے کم کر کے20.5 فیصد کردی گئی ہے۔شرح سود25جون 2023 سے 22فیصد پر برقرار تھی۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے مہنگائی کی شرح میں کمی ہورہی ہےبجٹ اعلانات،بجلی گیس قیمتوں میں ردوبدل سے مہنگائی بڑھ سکتی ہے،جولائی میں مہنگائی کی موجودہ شرح میں نمایا ں اضافے کاخطرہ ہے۔

اپریل میں 17.3فیصد پر رہنے والی مہنگائی کی شر ح 11.8فیصد رہ گئی،جولائی تامارچ مالی سال 24کے دوران مالیاتی اشاریوں میں بہتری کاسلسلہ جاری رہا،مجموعی خسارہ کم و بیش گزشتہ سال جتنا رہا۔

مالی سال 2025میں مہنگائی میں بتدریج کمی آئے گی،گندم کی قیمت میں تیزی سے کمی کے واقعات ماضی میں عارضی ثابت ہوئے۔